بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے ساتھ ہی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ بڑے پردے پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔
اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو جلد ہی دونوں ہدایت کار سدھارتھ آنند کی اگلی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔
یہ چوتھی بار ہوگا جب ناظرین دیپیکا شاہ رخ کی جوڑی کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔اس سے قبل دونوں 'اوم شانتی اوم' ، 'ہیپی نیو ایئر' اور 'چنئی ایکسپریس' جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کہ شاہ رخ آخری بار فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ فلم باکس آفس پر اوسط ثابت ہوئی۔ شاہ رخ کی آخری ہٹ فلم یا اس فلم کے بارے میں بات کریں جس کو شائقین بہت پسند کرتے ہیں ، وہ دپیکا کے ساتھ کی ہی فلم چنئی ایکسپریس تھی۔ایسے میں یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ ایک بار پھر یہ جوڑا ایک ہٹ رہے گی۔
اگر ہم دیپیکا کے بارے میں بات کریں تو وہ آخری بار فلم ’چھپک‘ میں نظر آئی تھیں۔ وہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ فلم '83' میں نظر آئیں گی۔