ETV Bharat / sitara

Sanah Kapoor Wedding: شاہد کپور نے اپنی بہن کی شادی کی شاندار تصاویر پوسٹ کی

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 11:04 AM IST

شاہد کپور نے اپنی بہن ثنا کپور کی شادی کی تصویر انسٹاگرام میں شیئر کی ہیں۔ شاہد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پیاری بہن کے نام ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ Shahid Kapoor Shared his Sister Wedding Photos

شاہد کپور نے اپنی بہن کی شادی کی شاندار تصویر پوسٹ کی

بالی ووڈ اداکارہ اور شاہد کپور کی بہن ثنا کپور نے کل مہابلیشور میں اپنے قریبی لوگوں کی موجودگی میں میانک پاہوا کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ Sanah Kapoor Wedding

شاہد کپور کی فلم شاندار سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ثنا کپور کی شادی کی خوبصورت تصویریں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔ بھائی شاہد کپور نے بھی اپنی بہن کے ساتھ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام میں شیئر کی ہے۔ شاہد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پیاری بہن کے نام ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ شاہد لکھتے ہیں ' وقت کتنی جلدی گزر گیا اور ہماری چھوٹی بٹو اب دلہن بن گئی ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت جلدی بڑی ہوگئی۔۔ زندگی کے ایک شاندار باب کی جذباتی شروعات ہورہی ہے، پیاری ثنا کپور اور میانک کو مبارکباد'۔

جہاں شاہد نے اپنی چھوٹی بہن کے لیے ایک جذباتی نوٹ لکھا، وہیں بھابی میرا کپور نے بھی شادی کی تقریب کی دو تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں شیئر کیں اور وہ لکھتی ہیں ' محبت کے اس باغ میں ایک جادو تھا۔ مبارک ہو پیاری ثنا اور میانک، میری دعا ہے کہ تم دونوں کے درمیان میں موجود یہ پیار دن بدن یونہی بڑھتا رہے'۔

ثنا کپور، اداکار پنکج کپور اور سپریہ پاٹھک کی بیٹی ہیں۔ ان کی شادی اداکار منوج پاہوا اور سیما پاہوا کے بیٹے میانک پاہوا سے ہوئی ہے۔ ثنا نے اپنے انسٹاگرام میں اپنے خاص دن کی خوبصورت تصویریں شیئر کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.