ETV Bharat / sitara

شاہ رخ کو فرحان کی ’طوفان‘ پسند آئی

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 3:44 PM IST

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ بے حد پسند آئی ہے۔

Shah Rukh Khan lauds Farhan Akhtar and Rakeysh Omprakash Mehra for Toofan
شاہ رخ کو فرحان کی ’طوفان‘ پسند آئی

فرحان اختر کی فلم 'طوفان' 16 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 'ایمیزون پرائم ویڈیو' پر ریلیزکی گئی ہے۔ اس فلم میں فرحان اختر، مرنال ٹھاکر اور پریش راول اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کی ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔

حالانکہ ریلیز سے قبل کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فرحان اختر کی مذکورہ فلم کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹوئٹر پر #BoycottToofaan بھی ٹرینڈ ہوا اور فلم پر لو جہاد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ تاہم فلم اداکاروں کی بہترین اداکاری اور عمدہ مواد کی وجہ سے عوام بے حد پسند کررہے ہیں۔

اسی درمیان بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم 'طوفان' بے حد پسند آئی ہے۔ شاہ رخ نے فلم طوفان اور فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے فرحان کی فلم 'طوفان' کا ریویو کرتے ہوئے لکھا ہے "میرے دوست فرحان اختر اور راکیش اوم پرکاش مہرہ کو ان کی نئی فلم 'طوفان' کے لیے بہت بہت مبارکباد۔ کچھ دن قبل مجھے یہ فلم دیکھنے کا موقع ملا۔ اس فلم انتہائی عمدہ مواد پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے بارے میں میرا تجزیہ یہی ہے کہ ہم سبھی کو 'طوفان' جیسی فلم بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اورایسی فلمیں زیادہ سے زیادہ بننی چاہیئں‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.