ٹائیگر شراف کی ہٹ فرنچائزی فلم باغی ۔ 3 کی کامیابی کے بعد فلم سازوں نے اس کے اگلے ورژن کا اعلان کردیا تھا۔تاہم کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد میکرز فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔
تمام فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد فلم میکرز بھی باغی ۔4‘ کو جلد از جلد فلور پر لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ فلم باغی 4 میں ٹائیگر شراف کے اپوزٹ اداکارہ کا انتخاب ہوگیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا نے سارہ علی خان کو ’باغی۔4‘ کے لئے منتخب کیا ہے۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو سارہ علی خان اور ٹائیگر شراف کی جوڑی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔