ذرائع نے بتایا کہ شمشیرہ کے سیٹوں پر سنجے دت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ سیٹ پر بہت کم لوگ موجود تھے۔ وہاں موجود افراد کا کورونا ٹیسٹ پہلے ہی کروایا گیا ہے اور تمام لوگوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان سب نے بڑی احتیاط کے ساتھ فلم شوٹ کیا۔ اس درمیان دو دن کا پیچ ورک پوری طرح مکمل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشان اور انیانہ کی نئی فلم 'خالی پیلی' اکتوبر میں ریلیز ہوگی
واضح رہے کہ 8 اگست کو سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ مانیتا اور بچے دبئی میں تھے۔ 4 دن کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا، لیکن 11 اگست کو انہیں لنگز کینسر (پھیپھڑے کا کینسر) کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد وہ علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے بارے میں سوچنے لگے حالانکہ فی الحال ڈاکٹر جلیل پارکر ممبئی ہی میں ان کا علاج کر رہے ہیں۔