ETV Bharat / sitara

سنیل دت کی سالگرہ کے موقع پر سنجے نے شیئر کی یادگار تصویر

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 7:26 PM IST

بالی ووڈ کے نامور آنجہانی اداکار سنیل دت کی آج 91 ویں سالگرہ کا دن ہے۔ اس موقع پر ان کے چاہنے والے انہیں یاد کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

Sanjay Dutt shares throwback pic on dad Sunil Dutt's birth anniversary
سنیل دت کی سالگرہ کے موقع پر سنجے نے شیئر کی یادگار تصویر

اداکار سنجے دت نے اپنے مرحوم والد کی سالگرہ کے موقع پر ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تصویر میں ننھے سنجے اپنے والد کے قریب کھڑے ہیں جبکہ سنیل دت کے چہرہ پر مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ سنجے دت نے تصویر کے نیچے سرخ دل کے اموجی کے ساتھ لکھا ہے کہ ’آپ ہمیشہ سے میری طاقت اور خوشی کا سرچشمہ رہے ہیں، والد، آپ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے سوشل میڈیا پر ’سالگرہ مبارک ہو دادا جی‘ کا مسیج شیئر کیا۔

سنیل دت کی بیٹی پریہ دت نے بھی نامور اداکار کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’وہ تنہا نہیں کھڑی ہے، اس کے پیچھے زندگی کی مضبوط اخلاقی قوت، اس کے والد کی محبت ہے، ایسی طاقت کے لیے والد کا شکریہ‘۔

سنیل دت کا 25 مئی 2005 کو ممبئی میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے ہمراز، ریشما اور شیرا، گمراہ، میرا سایہ، مدرانڈیا، وقت، پڑوسن اور سادھنا جیسی فلموں میں اپنا جوہر دکھایا تھا۔

سنیل دت ایک کامیاب سیاست داں بھی تھے۔ انہوں نے 1984 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اپنے انتقال تک وہ پانچ مدتوں کےلیے رکن پارلیمان منتخب ہوتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.