ETV Bharat / sitara

اس برس ریلیز نہیں ہوگی سلمان خان کی فلم 'رادھے'

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:42 AM IST

سلمان خان کی آئندہ فلم 'رادھے: یور ماسٹ وانٹڈ بھائی' کے لیے بھائی جان کے مداحوں کو ابھی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے کیوںکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے شوٹنگ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ جس سے ایک بات تو صاف ہے کہ فلم کا اس سال ریلیز ہونا مشکل ہے۔

Salman Khan's film 'Radhe' will not be released this year
اس برس ریلیز نہیں ہوگی سلمان خان کی فلم 'رادھے'

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مداح ان کے فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ایک لیڈنگ پورٹل کے رپورٹز کے مطابق شوٹنگ کو فی الحال کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ فلم پہلے عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن سے شوٹنگ اور ریلیز دونوں ہی رک گئی تھی۔

مانا جا رہا تھا کہ فلم دیوالی پر ریلیز ہو سکتی ہے۔ اگرچہ اب جو خبر آ رہی ہے اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ فلم کا اس سال ریلیز ہونا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ اور دیپیکا سلور اسکرین پرپھر ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق سلمان نے فلم سازوں سہیل خان ، اتل اگنی ہوتری ، نکھل نمت سے اتوار کے روز شوٹنگ کے منصوبے پر بات چیت کی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ اداکاروں اور عملے کی صحت کے لیے ایک خطرناک ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں کورونا کا قہر کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں ہمیں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.