ETV Bharat / sitara

چرنجیوی کے ساتھ ’لوسیفر‘ کے ریمیک میں کام کریں گے سلمان خان - فلم کی شوٹنگ

جوبی ہند کی سپر اسٹار چرنجیوی دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ ایک ساتھ جلد نظر آسکتے ہیں۔

Salman Khan
Salman Khan
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 12:13 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سپرہٹ ملیالم فلم لوسیفر کے ریمیک میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار چرنجیوی کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

چرنجیوی نے فلم لوسیفر کا تیلگو ری میک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوسیفر کے ری میک میں چرنجیوی مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان بھی چرنجیوی کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ اس فلم میں چرنجیوی اور سلمان خان کا ایک طویل اور شاندار ایکشن سیکوینس دیکھنے کو ملے گا۔ سلمان فلم میں ایک بہت اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم 'لوسیفر' کے ہدایت کار موہن راجہ ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جنوری میں شروع ہوئی تھی۔ یہ اسی نام کی 2019 کی کامیاب ملیالم فلم کا ری میک ہے۔ یہ فلم این وی پرساد اور کونڈیلا پروڈکشن کے بینر تلے تخلیق کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: عرشی خان کو افغان کرکٹر سے منگنی ٹوٹنے کا خدشہ

اداکار ستیہ دیو بھی اس فلم میں خاص کردار نبھانے والے ہیں۔ 'لوسیفر' ایک سیاسی ڈرامہ فلم تھی جس نے باکس آفس پر شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.