ETV Bharat / sitara

عید پر اپنے مداحوں کو فلموں کی عیدی نہیں دے پائیں گے سلمان خان - سلمان کی خبریں

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ہر برس عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو فلموں کے ذریعے عیدی دیا کرتے تھے لیکن اس مرتبہ عید کے موقع پر شائقین سنیما گھروں میں ان کی فلمیں نہیں دیکھ پائیں گے۔

عید پر اپنے مداحوں کو فلموں کی عیدی نہیں دے پائیں گے سلمان خان

author img

By

Published : May 23, 2020, 8:40 PM IST

کورونا وائرس کے قہر نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ تقریباً دو ماہ سے زائد عرصہ سے سبھی سنیما گھر بند ہیں۔

سال 2010 سے سلمان خان کے پرستار اپنے بھائی جان کی فلمیں دیکھ کر عید مناتے آرہے ہیں لیکن اس برس یہ ممکن نہیں ہوگا۔سال 2010 سے سلمان کی فلمیں عید کے موقع پر ضرور ریلیز ہوتی ہیں صرف 2013 میں ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا جب وہ ناظرین کو عید کا تحفہ نہیں دے پائے تھے۔

سال 2010 میں دبنگ، 2011 میں باڈی گارڈ، 2012 میں ایک تھا ٹائیگر، 2014 میں کک، 2015 میں بجرنگی بھائی جان، 2016 میں سلطان، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2018 میں ریس، 2019 میں بھارت جیسی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔

اس برس سلمان کی فلم ’رادھے‘ عید پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ اب خیال ہے کہ سلمان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ دیوالی پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.