ETV Bharat / sitara

سلمان خان ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا سیکوئل بنائیں گے - رادھے:یور موسٹ وانٹیڈ بھائی

سلمان ان دنوں ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شائقین کو ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ پسند آتی ہے تو وہ اس کا سیکوئل ضرور بنائیں گے۔

سلمان خان  کی آئندہ فلم
سلمان خان کی آئندہ فلم
author img

By

Published : May 12, 2021, 9:40 PM IST

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کو ان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘پسند آتی ہے تو وہ اس فلم کا سیکوئل بناسکتے ہیں۔ پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ 13 مئی کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

سلمان ان دنوں ' ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شائقین کو ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ پسند آتی ہے تو وہ اس کا سیکوئل ضرور بنائیں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا سیکوئل نہیں ہے۔ اس فلم میں صرف کردار کا نام ’رادھے‘ رکھا گیا ہے جو کیرالہ کا ہے اور ایک پولیس اہلکار ہے۔ فلم میں کمٹمنٹ والا ڈائیلاگ ضرور ہے، لیکن وہ بھی ایک مختلف انداز میں ہے۔ فلم ’وانٹیڈ‘ میں میرا پولیس والا ہونا اور ونود کھنہ کا میرے والد ہونا سسپنس تھا۔ ’رادھے‘ وانٹیڈ نہیں ہے۔ رادھے میں کوئی سسپنس نہیں ہے۔ یہ فلم تفریح آموز، بہترین موسیقی ، زبردست ایکشن اور شاندار پلاٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

واضح ر ہے کہ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی ، رندیپ ہوڈا اور جیکی شروف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پیش کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.