ETV Bharat / sitara

متعدد بالی وڈ ہستیوں کا رشی کپور کو خراج عقیدت - سلمان خان اور عامر خان رشی کپور

عامر خان، سلمان خان، کرن جوہر، کارتک آرائین، ودیا بالن سمیت بالی ووڈ کے نامی مشہور شخصیات نے اداکار رشی کپور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رشی کپور کا انتقال
رشی کپور کا انتقال
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 4:38 PM IST

Updated : Apr 30, 2020, 8:47 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور شخصیت عامر خان، سلمان خان، کرن جوہر سمیت متعدد دیگر ہستی اداکار رشی کپور کے اچانک ہوئے اتنقال پر صدمے میں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مرحوم اداکار کو اپنی خراج تحسین پیش کی۔
رشی کو بدھ کی صبح طبیعیت ٹھیک نہیں لگنے کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔67 سالہ اداکار کو ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں ان کی بیوی نیتو کپور بھی ان کے ساتھ موجود تھی۔

بگ بی امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر میں اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ چلا گیا، رشی کپور چلے گئے، میں اس خبر سے ٹوٹ چکا ہوں۔

عامر خان نے کہا کہ ہم نے آج سب سے عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے۔وہ ایک بہترین اداکار، انسان اور 100 فیصدی سنیما کے قائل تھے۔ ہماری زندگی میں خوشی لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔آپ کو بہت یاد کیا جائے گا۔

سلمان خان نے لکھا کہ آپ کی روح کو شانتی ملے چنٹو سر، کہا سنا معاف، خدا آپ کے دوست اور فیملی کو صبر دے۔

کرن جوہر نے لکھا کہ وہ میرا بچپن تھے۔

ورون دھون نے بھی رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے سامنے اداکاری کرنے میں مجھے ڈر محسوس ہوتا تھا۔میں اور سدھارتھ ہمیشہ تذکرہ کرتے تھے کہ ہمیں اپنی ڈائیلاگ کو اچھی طرح سے کہنا ہے۔وہ ایک پروفیشنل اور ہمیشہ پیار کرنے والے چنٹو انکل ہیں۔

وہیں راج کمار راؤ نے بھی رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا۔

مشہور گلوکارہ آشاہ بھونسلے نے کہا کہ کپور فیملی کے لیے غم و رنج کا اظہار کیا اور میں معذرت چاہتی ہوں کہ اس مصیبت کی گھڑی میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں جبکہ چنٹو میری ہر چھوٹی اور بڑی تکلیف میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔

سنیل شیٹی نے ٹوئیٹ کرکے لکھا کہ یہ خبر سن کر میں صدمے میں ہوں۔مجھے ہمیشہ آپکی مثبت اور خوبصورت جذبے کی چاہ رہے گی۔چنٹو جی آپ بہت جلدی چلے گئے۔

ساتھ میں ساؤتھ فلم کے مشہور اداکار نے بھی رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی۔

اداکار ودیا بالن نے کہا کہ جب بھی میں آپ کو بڑے پردے پر دیکھتی تھی مجھے آپ کو گلے لگانے کا من کرتا تھا۔اس لیے میں یہاں سے آپ کو گلے لگا رہی ہوں۔ آپ ہمارے ڈفلی والے میںسے ایک ہیں اور آپ ہمیشہ سب سے خاص رہیں گے۔

اداکار کے کے مینن نے بھی لکھا کہ یہ دو دن پوری طرح سے دل کو توڑنے والے دن تھے۔آپ کی روح کو سکون ملے سر۔

Last Updated : Apr 30, 2020, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.