فلم 'سیراٹ' کی اداکارہ رنکو راج گورو ڈیجیٹل ویب سیریز 'ہنڈریڈ' کے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری میں اینٹری کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس شو میں وہ نیترا پاٹل نامی ایک کردار نبھائیں گی اور ان کے کردار میں ایکشن کے ساتھ ساتھ کامیڈی میں بھی نظر آئیں گی۔
رنکو نے کہا، 'ہنڈریڈ' میرا پہلا ڈیجیٹل شو ہے اور اس کے ساتھ کام کرنا ایک بہت اچھا تجربہ ہے۔ یہ ذریعہ اس وقت عروج پر ہے اور تفریح کے سب سے اہم وسائل میں سے ایک ہے۔'
شو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے رنکو نے کہا، 'اس ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بننا خوشی کی بات ہے، خاص طور پر ہاٹ اسٹار جیسے پلیٹ فارم کی، جس کی اتنی وسیع رسائی ہے۔
مجھے نیترا کے کردار کی طرف راغب کرنے والی چیز یہ ہے کہ لوگ ہر قسط میں ایک نیا رخ دیکھیں گے۔'