ETV Bharat / sitara

سوشل میڈیا پر سیف علی خان ٹرول - سیف علی خان

ادارکا سیف علی خان کے حالیہ انٹرویو کے اقتباسات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وہ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔اداکار ذاتی طور پر کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر موجود نہیں ہے لیکن اپنی آئندہ فلم آدی پرش میں اپنے کردار کی تفصیلات شیئر کرنے پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر  سیف علی خان ٹرول
سوشل میڈیا پر سیف علی خان ٹرول
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 4:29 PM IST

بالی ووڈ کے معروف فلم اداکار سیف علی خان اپنے تازہ انٹرویو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہورہے ہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بتایا ہے کہ ان کی آنے والی فلم 'آدی پرش لنکیش' کو انسان بنائے گی اور سیتا کے اغوا کا جواز پیش کرے گی۔

رواں برس کے ستمبر ماہ میں سوشل میڈیا کے ایک مخصوص طبقے نے سیف کو پربھاس کی آنے والی فلم 'آدی پرش' سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ میسجز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیف کو اس فلم میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس فلم کے پروڈیوسر کو ان کی جگہ کسی دیگر اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیے۔

آن لائن ٹرول ہونے کے باوجود بھی فلم کے ہدایتکار اوم راؤت اور فلم میکرز سیف کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر  سیف علی خان ٹرول
سوشل میڈیا پر سیف علی خان ٹرول

اس فلم میں لنکیش کے کردار میں سیف کو کاسٹ کیے جانے کے بعد آئے ردعمل نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ جب سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کچھ تفصیلات بتایا ہے کہ فلم میں ان کا کردار سامعین کے خیلات سے بہت مختلف ہوگا، جس کا تصور سامعین نے ابھی تک نہیں کیا ہوگا۔

ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں 50 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ' ایک برے بادشاہ کا کردار ادا کرنا دلچسپ ہے، اس میں کم سختیاں ہیں۔لیکن ہم اسے انسان بنائیں گے۔ہم اسے منورنجن سے بھرپور منائیں گے۔

محض ایک گھنٹے میں انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سیف نے ٹوئیٹر پر ایک ناپسندیدہ جگہ حاصل کرلی۔ جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر جم کر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر سیف کو فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ ویک اپ اوم راؤت ٹرینڈ کرنے لگا۔

وہیں دوسری طرف لوگوں نے اس بات پر بھی اعتراض ظاہر کیا کہ سیف صرف ایک اداکار ہیں، نہ کہ فلم کے ہدایتکار جو فلم کے اسکرپٹ اور ہدایتکاری کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کریں گے۔

واضح رہے کہ آدی پرش ایک تھری ڈی فلم ہے جس کی شوٹنگ ہندی اور تیلگو میں ہوگی۔ فلم کو بعد میں تامل، ملیالم، کنڑا اور دیگر زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ 2021 میں شروع ہوگی اور 11 اگست 2022 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.