فلم ساہو کی ٹیم نے سنیچر کے روز دو منٹ 47 سیکنڈ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر ریلیز کیا۔ فلم میں پربھاس انڈرکور کاپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وہیں شردھا کپور کرائم برانچ کی آفیسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پربھاس کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔
فلم کے لیے ایکسپرٹ کا ماننا ہے کہ سال 2019 کی سب سے بڑے بھارتی فلم ساہو ثابت ہوگی۔ فلم سازوں نے فلم کو لے کر جو وعدہ کیا تھا یقیناً ٹریلر سے ظاہر ہو رہا ہے۔
ہدایت کار سوجیت کی ہدایتکاری میں 300 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔ فلم میں جیکی شراف، نیل نتن مکیش، چنکی پانڈے، مندرا بیدی، اور مہیش مانجریکر اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ فلم 30 اگست کو ملک بھی ریلیز کی جائیگی۔