ETV Bharat / sitara

RRR Box Office Collection: فلم آر آر آر نے باکس آفس پر پانچ سو کروڑ روپے کی کمائی کی - آر آر آر کی باکس آفس کلیکشن

ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'آر آر آر' نے ریلیز کے تیسرے دن ہی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ RRR Box Office Collection

فلم آر آر آر نے باکس آفس پر پانچ سو کروڑ روپے کی کمائی کی

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 12:54 PM IST

پوری دنیا کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی فلم 'آر آر آر' نے ریلیز کے تیسرے دن ہی 500 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں پوری دنیا کے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم میں جونئیر این ٹی آر، رام چرن، عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن جیسے شاندار اداکار نے کام کیا ہے۔ اسے دنیا بھر میں 5 زبانوں میں تقریباً 11 ہزار سینما گھروں میں ریلیز کیا جا چکا ہے، فلم نے پہلے دن 257 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ RRR Box Office Collection

فلمی نقاد اور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ہٹ فلم کا باکس آفس کلیکشن شیئر کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ آر آر آر نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ فلم نے 500 کروڑ روہے کی کمائی ہے اور یہ گنتی ابھی بھی جاری ہے۔ ایس ایس راجا موجولی بھارتی سینما کی شان کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔' RRR' reaches Rs 500 crore۔ اس کے علاوہ ترن نے وبائی دور میں ملک میں اتوار کے روز زیادہ کمائی کرنے والے پانچ ہندی فلموں کی فہرست بھی شیئر کی۔ فلم آر آر آر نے اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ اس فلم نے 31.50 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

  1. آر آر آر :31.50 کروڑ
  2. سوریہ ونشی :26.94 کروڑ
  3. 83 دا فلم: 17.41 کروڑ
  4. گنگوبائی کاٹھیاواڑی:15.30 کروڑ
  5. دا کشمیر فائلز:15.10 کروڑ

فلم آر آر آر نے فلم 'باہوبلی2' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں 223 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، جس کے ساتھ یہ بھارت کا اب تک سب زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوپننگ ڈے میں باہوبلی 2 نے 217 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: Fan Dies While Watching RRR: فلم 'آر آر آر' دیکھتے ہوئے ایک نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.