بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی نے اس خاتون سے بھی پوچھ گچھ کی جس نے دعوی کیا تھا کہ اس نے سشانت کی موت سے ایک دن پہلے یعنی 13 جون کو سشانت اور ریا کو ایک ساتھ دیکھا تھا۔
اب ریا چکرورتی نے جیل سے نکلنے کے بعد اپنی پڑوسی ڈمپل تھوانی کے خلاف تحریری شکایت درج کی ہے ۔ریا کا کہنا ہے کہ ڈمپل جھوٹ بول رہی ہیں۔
ریا نے کہا کہ ڈمپل تھوانی نے ان کے خلاف جھوٹے اور سنگین الزامات عائد کیےہیں۔ریا نے سی بی آئی سے اس پر دھیان دینے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
ریا نے اس کے لیے سی بی آئی کو ایک خط لکھا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان کی پڑوسی ڈمپل نے میڈیا میں بیان دیا تھا کہ 13 جون کی رات سشانت سنگھ راجپوت ریا کو چھوڑنے ان کے گھر تک آئے تھے۔ان کے بیان کے بنیاد پر میڈیا کے ایک طبقے نے سشانت کی موت پر سوالیہ نشان والی ایک رپورٹ نشر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ان الزامات کی بنیاد پر ہی سی بی آئی نے ریا کی پڑوسی سے پوچھ گچھ کی تو ان کا بیان جھوٹا نکلا، جس کے بعد مرکزی جانچ ایجنسی کے عہدیداروں نے انہیں ڈانٹ لگا کر چھوڑیا دیا تھا۔اب اسی معاملے میں ریا نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 'ڈمپل گزشتہ کئی گھنٹوں سے اپنا فون نہیں اٹھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس خاتون نے کچھ نیوز چینل کو انٹرویو بھی دیئےہیں اور یہ بات بار بار دہرائی تھی کہ انہوں نے سشانت اور ریا کو ساتھ میں 13 جون کو دیکھا تھا۔اس پر خاتون نے کہا کہ اسے اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ وہ شخص آخر کون تھا۔
اسکے علاہ ریا کے وکیل ستیش مانیشندے نے ریا کے جیل سے باہر آنے کے بعد کہا کہ ریا ان کے خلاف کارروائی کریگی جو ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ'ہم ٹی وی اور الیکٹرانک میڈیا کے سامنے جھوٹ اور فرضی دعوی کرنے والے لوگوں کی ایک فہرست سی بی آئی کو بھیجنے والے ہیں۔