ETV Bharat / sitara

رشی کپور کی آخری رسومات ادا ہوگئیں - رشی کپور کی جسد خاکی کو ہسپتال سے سیدھے شمشان گجھاٹ لایا گیا

سدابہار اداکار اور زندہ دل شخصیت کے مالک رشی کپور کی جمعرات کو آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

رشی کپور کی آخری رسومات ادا ہوگئیں
رشی کپور کی آخری رسومات ادا ہوگئیں
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:17 PM IST

67سالہ اداکار نے ایچ این ریلائنس اسپتال میں جمعرات کی صبح 8.45 بجے آخری سانس لی۔سانس لینے میں تکلیف ہونے پر دو سال سے کینسر سے جنگ لر رہے ریشی کپور کو بدھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔

ممبئی میں واقع چندن واڑی شمشان گھاٹ الیکٹرک کریمیٹوریم میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔اس سے پہلے ایمبولینس میں ان کے جسد خاکی کو شمشان گھاٹ لایاگیا۔شمشان گھاٹ پر سکیورٹی انتظامات کےلئے بڑی تعداد میں پولیس تعینات تھی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ ،بیٹا رنبیر کپور،بھائی رندھیر کپور،راجیو کپور،ابھیشیک بچن،بھتیجی کرشمہ کپور، کرینہ کپور خان ،سیف علی خان،عالیہ بھٹ،انل امبانی کےعلاوہ خاندان کے دیگر رکن اور بےحد قریبی ہی موجود تھے۔

ریشی کپور کے انتقال کے وقت ان کی بیٹی ریدھیما دہلی میں تھی،لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی خدمات بندہیں اور دہلی پولیس کے آمدورفت پاس جاری کئے جانے کے بعد بھی ریدھیما اپنے والد کی آخری رسومات میں شامل ہونےممبئی نہیں پہنچ سکیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن ہونے سے ہدایات کےمطابق صرف 20 لوگوں کو ہی ایسے وقت میں موجود رہنے کی اجازت ہے۔

اس سے پہلے اسپتال سے سیدھے رشی کپور کے جسد خاکی کو چندن واڑی شمشام گھاٹ لایا گیا۔

ممبئی پولیس نے مکمل لاک ڈاؤن کے پیش نظر رشی کپور کے خاندان سے آنجہانی اداکار کے جسد خاکی کو گھر نہ لے جانے کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.