ETV Bharat / sitara

کیا رنبیر اور عالیہ منگنی کرنے والے ہیں؟ - راجستھان کے رنتھمبور کے امن ہوٹل میں آج منگنی

اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو 29 دسمبر کو جئے پور روانہ ہونے سے قبل ممبئ کے کلینا ائیرپورٹ میں دیکھا گیا۔لیکن تازہ خبروں کے مطابق یہ دونوں اداکار راجستھان کے رنتھمبور کے امن ہوٹل میں آج منگنی کریں گے۔ حالانکہ ان دونوں کے ساتھ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ، بہن ردھیما کپور سہانی اور ان کی بیٹی سمارا بھی ان کے ساتھ جئے پور روانہ ہوئے تھے۔

رنبیر اور عالیہ سونم کی شادی میں
رنبیر اور عالیہ سونم کی شادی میں
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 1:44 PM IST

اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سال 2020 کے آخری دنوں کو ایک خوبصورت یاد کے ساتھ الوداع کہنے کو تیار ہیں۔ منگل کے روز جئے پور کے لیے روانہ ہونے والے اس نئے فلمی جوڑے کے بارے میں یہ قیاس آرائی لگائی جارہی ہیں کہ یہ دونوں راجستھان کے رنتھمبور کے ایک لگژری ہوٹل میں منگنی کرسکتے ہیں۔

رنبیر اور عالیہ سونم کی شادی میں
رنبیر اور عالیہ سونم کی شادی میں

منگل کی صبح عالیہ، رنبیر اور ان کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور سہانی اور ان کی بیٹی سمارا کو ممبئی کے کلینہ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔جس کے کچھ دیر بعد ہی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو بھی جے پور کے لیے روانہ ہوتے ہوئے ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اطلاع کے مطابق جلد ہی بھٹ خاندان بھی راجستھان کے لیے روانہ ہوسکتا ہے، وہیں عالیہ کے قریبی مانے جانے والے فلمساز کرن جوہر بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

رنبیر اور عالیہ سونم کی شادی میں
رنبیر اور عالیہ سونم کی شادی میں

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر ، عالیہ اور ان کے اہل خانہ کے افراد رنتھمبور کے امن ہوٹل میں ایک ساتھ رہیں گے۔

رنبیر اور عالیہ
رنبیر اور عالیہ

منگل کی رات کو نیتو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں رنبیر اور رنویر کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی بھی شیئر کی۔اس تصویر نے کئی افواہوں کو حقیقت کے ایک اور قریب لادیا ہے کہ کپور اور بھٹ خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں یہ دونوں اداکار منگنی کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ رنیبر نے ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ کے ساتھ اپنی شادی کی بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'میں کچھ بھی کہہ کر نظر نہیں لگانا چاہتا، لیکن میں اپنی زندگی میں جلد ہی اس مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.