ETV Bharat / sitara

معروف اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا - رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

67ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2019 کی تقریب میں اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

معروف اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:16 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 3:52 PM IST

معروف اداکار رجنی کانت کو سنیما کے شعبے میں ان کے غیر معمولی تعاون کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے پیر کو یہاں اداکار رجنی کانت کو 67ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2019 کی تقریب میں سنیما کی دنیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ۔ بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ کنگنا رناوت کو ان کی فلم ’منی کرنیکا‘ اور ’پنگا‘ کے لیے دیا گیا، وہیں منوج واجپئی کو ان کی فلم ’بھوسلے ‘کے لیے اور دھنش کو ان کی فلم ’آسورن‘ کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ مرحوم سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھورے‘ کو دیا گیا ۔

نان فیچر فلم کے زمرے میں بہترین فلم کا ایوارڈ ’ این انجینئرڈ ڈریم ‘ کو ملا ۔ سنہ 2019 کی ’موسٹ فلم فرینڈلی اسٹیٹ ‘ کیٹیگری میں 13 ریاستوں نے حصہ لیا تھا، تاہم یہ ایوارڈ سکم کو ملا ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.