بالی ووڈ کی مشہور و خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے رومانوی انداز میں اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
راج کندرا نے اپنی اہلیہ شلپا شیٹی کے سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام میں ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں ان دونوں کے ذریعہ ایک ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحوں کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہے۔
راج نے شلپا کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس ویڈیو میں سنہ 2013 میں آئی فلم عاشقی 2 کا سب سے مقبول ترین نغمہ 'تم ہی ہو'کو بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا ہے۔وہیں راج اس پوسٹ کے عنوان میں لکھتے ہیں کہ ' یہ گانا، اس کے بول اور ویڈیو سب کچھ ظاہر کر رہا ہے۔تمہارے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔سالگرہ کی مبارکباد میرے اس خواب کو جو حقیقت میں بدل گیا'۔
واضح رہے کہ شلپا اس وقت سونی ٹی وی میں نشر ہونے والے مشہور ریالیٹی شو سپر اسٹار ڈانسر: چیپٹر4 میں بطور جج کام کر رہی ہیں۔