بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے اپنی سابقہ اہلیہ کویتا کے بارے میں کچھ ان کہی بات سامنے لائی ہیں۔جال ہی میں کویتا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے شلپا پر گھر توڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔
شلپا کی 46 ویں سالگرہ کے ایک دن بعد راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی۔اس پرانی ویڈیو میں کویتا شلپا پر الزام عائدکرتی ہوئے نظر آرہی ہیں۔انہوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ شلپا کی وجہ سے ان کی شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی اور انہیں کی وجہ سے ان کے اور راج کے رشتے میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔حالانکہ راج نے ان الزامات پر کبھی اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا لیکن حال ہی میں راج نے اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ 'بہت ہوگیا'۔
ایک معروف روزنامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں راج نے کہا کہ جب وہ لندن میں رہائش پذیر تھے تب کویتا کا ان کی بہن کے شوہر کے ساتھ تعلقات تھے۔
راج نے کہا کہ 'میری والدہ نے میری سابقہ بیوی اور میری بہن کے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، اس کی وجہ سے دو خاندان برباد ہوگئے اور انہوں نے اس بارے میں سوچا بھی نہیں'۔راج نے کہا کہ اتنے برسوں کے بعد اس بارے میں سچ بولتے ہوئے ہلکا محسوس کر رہے ہیں۔
راج نے یہ بھی کہا کہ کویتا کی وجہ سے حالات اتنے بدتر ہوگئے تھے کہ انہیں اس تعلقات کو ختم کرکے آگے بڑھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب زیادہ خوش ہیں اور جو کویتا نے کیا وہ معافی کے قابل نہیں ہے۔
بدترین صورتحال پیدا کردی اور ان کے تعلقات زہریلے ہونے کے بعد انہیں آگے بڑھنا پڑا۔ راج نے کہا اگرچہ وہ اب زیادہ خوشی کی جگہ پر ہیں ۔کویتا نے جو کیا وہ ناقابل معاف تھا۔ راج نے کہا کہ کویتا نے مجھے دھوکہ دیا ہو ٹھیک ہے، لیکن میری بہن کے شوہر کے ساتھ، اس نے ایک ساتھ دو خاندانوں کو برباد کریا۔واضح رہے کہ راج اور کویتا کی ایک بیٹی بھی ہے۔
جب راج سے پوچھا گیا کہ اس معاملے پر بات کرنے پر شلپا کا کیا رد عمل ہوتا ہے تو انہوں نے کہا ، "شلپا پریشان ہے کہ میں نے اپنے دل کی بات کی ، لیکن سچ سامنے آنا تھا۔"
شلپا اور راج انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ ٹیم راجستھان رائلز کے شریک شراکت دار ہیں۔ سنہ 2009 میں دونوں نے منگنی کی اور اسی سال شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے۔ شلپا نے مئی 2012 میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا جس کا نام ویان ہے اور گزشتہ برس انہوں نےسروگیسی کے ذریعہ اپنی بیٹی شمیشا کا اس دنیا میں استقبال کیا۔