بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ فلم پروڈیوسر بننا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔ شاید میں فلموں میں ہمیشہ اداکاری نہ کروں لیکن پروڈکشن ایسا کام ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں۔ Alia Bhatt Wants to be Producer
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ نے کئی چیزوں کے بارے میں بات چیت کی، جس میں انہوں نے اپنے آئندہ 10 برسوں کی پلاننگ اور ایک بہترین پروڈیوسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ عالیہ نے گزشتہ سال 2021 میں ایٹرنل سن شائن پروڈکشن ہاؤس شروع کیا ہے۔ Alia Bhatt Reveals Her 10-Year Plan
عالیہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہیں پروڈیوسر بننے کا ان کا فیصلہ بوجھ لگتا ہے، تو اس کے جواب میں عالیہ کہتی ہیں کہ ' نہیں یہ بوجھ نہیں ہے۔ اس عہدے پر رہ کر اچھے اسکرپٹ کو سمجھا اور آخر میں اس کے لیے محنت کرنا اچھا ہے اور اگر میں پروڈیوسر ہوں تو مجھے اسے سے منافع ہوگا، جو میرے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔ ایسا نہیں ہے کہ میں پیسے نہیں کماؤں گی لیکن میرے لیے یہ صرف پیسے کمانے کا ذریعہ نہیں ہے۔ آئندہ 10 برسوں میں انڈسٹری میں اگر میں ایک خاص مقام حاصل کرلیتی ہوں، تب مجھے لگتا ہے کہ میں نئے کام اور نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اچھی پوزیشن میں ہوں گی‘‘۔
مزید پڑھیں: Madhubala's Birthday: مدھوبالا نے سلور اسکرین کو اپنی دلکش اداؤں سے سجایا