بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو مہاشوراتی کی مبارکباد دی ہیں۔ اداکارہ امریکہ میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے اس خاص موقع پر انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو مہاشوراتری کی مبارک دیتے ہوئے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس، بھگوان شو کی پوجا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Priyanka Chopra Wishes Maha Shivratri

اس موقع پر پرینکا چوپڑا ہلکے گلابی رنگ کے کپڑے میں ملبوس نظر آئی۔ وہیں نک جونس سفید کرتے اور پاجامے میں نظر آئے۔
ان تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے لکھا کہ 'آپ کو مہاشوراتری کی مبارکباد۔

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس حال ہی میں سروگیسی کی مدد سے والدین بنے ہیں۔ کچھ دن قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی کی نرسری سے کچھ تصویریں شیئر کی تھی۔
وہیں پرینکا کی پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ سائنس فکشن فلم 'دا میٹرکس ریسریکشن میں نظر آئی تھیں۔