ETV Bharat / sitara

عالمی یوم ارض: پرینکا نے کہا زمین ہمیں مربوط رکھتی ہے - priyanka chopra jonas said earth keep us connected

یوم ارض کی مبارکباد دیتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے دو خوشگوار سیلفیاں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ ہم الگ ہیں لیکن زمین ہمیں جوڑے رکھتی ہے، انہوں نے زمین کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے تمام انسانوں سے اپیل کی کہ وہ اسے بہتر بنائیں'۔

priyanka chopra jonas said earth keep us connected
عالمی یوم ارض: پرینکا نے کہا زمین ہمیں مربوط رکھتی ہے
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 11:49 AM IST

اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس نے یوم ارض کی مبارکباد دیتے ہوئے بدھ کی شب اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر دو خوشگوار سیلفیاں شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے نشاندہی کی کہ یہ زمین کس طرح سیارے پر الگ ہونے کے باوجود ہم سب کو ایک دوسرے سے مربوط رکھتی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سیاہ اور سفید رنگ کی چھپی ہوئی پھولوں کی قمیص پہن رکھی ہے۔

اداکارہ جو اس وقت اپنے پاپ گلوکار شوہر نک جوناس کے ساتھ امریکہ میں رہ رہی ہیں، نے اس پوسٹ کے عنوان میں لکھا 'ہم بھلے ہی مختلف ہوسکتے ہیں، لیکن زمین ہمیں مربوط رکھتی ہے۔ یہ ہمارا گھر ہے۔ آئیے مل کر مدر ارتھ کو بہتر بنائیں'۔

پرینکا کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے یوم ارض کی مبارکباد کے ذریعہ زمین اور ماحولیات کو بچانے کے لئے پہل کی اور لوگوں سے اپنے سیارے کو بہتر بنانے کے لئے بھی کہا۔

ان مشہور افراد میں پرگیا کپور، اکشے کمار، دیا مرزا، جان ابراہم اور ابھیشیک بچن وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.