ETV Bharat / sitara

پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ ہولی منائی - پرینکا چوپڑا کی ہولی تصویر

پریانکا چوپڑا لندن میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ہولی منارہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔

پرینکا چوپڑا اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے نظر آئیں

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 11:39 AM IST

اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے امریکی شوہر نک جونس اور اپنے سسرال والوں کےساتھ لندن میں ہولی کا جشن منا رہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے اس جشن کی کچھ تصویریں بھی شئر کی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ کام کے سلسلے میں گذشتہ چند روز سے لندن میں قیام کر رہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے نظر آئیں
پرینکا چوپڑا اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے نظر آئیں

پیر کی صبح پرینکا نے انسٹاگرام میں نک کے ساتھ ہولی کی کچھ رنگ برنگی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعہ اداکارہ نے اپنے 61.5 ملین فولورز کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوار ان کے پسندیدہ تہواروں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں:فلم فیئر ایوارڈز 2021: عرفان، تاپسی کو نوازا گیا

اداکارہ لکھتی ہیں 'ہولی، رنگوں کا تہوار میری پسندیدہ تہواروں میں سے ایک ہے۔ امید کرتی ہوں کہ ہم سب اپنے پیاروں کے ساتھ اس تہوار کو منا رہے ہیں، لیکن اپنے اپنے گھروں میں'۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اسی وقت پرینکا اپنے شوہر نک کے ساتھ بھارت میں ہی تھی اور انہوں نے ایشا امبانی کی ہولی پارٹی میں شرکت کی تھی۔ جہاں گذشتہ برس ہولی کے موقع پر پرینکا اور نک بالکل دیسی انداز میں نظر آرہے تھے وہیں، اس برس کے ہولی کے جشن کے موقع پر دونوں بالکل عام لباس میں نظر آئے، لیکن ان کے چہروں میں رنگوں سے کھیلنے کی خوشی صاف نظر آرہی تھی۔

وہیں، اگر پرینکا کے آئندہ پروجیکٹ کی بات کی جائے تو حال ہی میں پرینکا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایک ہندی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.