باہوبلی شہرت یافتہ اداکار پربھاس نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔ اوم راؤت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹائٹل 'آدی پوروش' ہے۔
پربھاس نے اس فلم کا پہلا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فلم تھری ڈی ایکشن ڈرامہ ہوگی۔ یہ ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ میں جاری کی جائے گی۔ جو 2022 میں ریلیز ہوسکتی ہے۔
فلم کے پہلے پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں پربھاس نے لکھا "برائی پر اچھائی کا جشن مناتے ہوئے۔" اس فلم میں پربھاس آدی پوروش کا کردار ادا کریں گے۔
پربھاس کی فلم کا اعلان منگل کی صبح 7.11 بجے ہوا۔ اداکار نے گذشتہ رات انسٹا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنے نئے منصوبے کے اعلان سے متعلق اشارے دیے تھے۔
کام کے بارے میں بات کریں تو پربھاس کے پاس بہت ساری بڑی فلمیں ہیں۔ ان کی دیپیکا پادوکون کے ساتھ ایک فلم بھی ریلیز ہونی ہے، جس کی ہدایتکاری ناگ اشون کریں گے۔ پربھاس اور دیپیکا کی پہلی بار اسکرین پر جوڑی نظر آئے گی۔ دیپیکا کے ساتھ پربھاس کی فلم کا ٹائٹل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب پربھاس ایک فلم 'رادھے شیام' میں بھی نظر آئیں گے۔ جس میں ان کے مخالف پوجا ہیگڈے نظر آئیں گی۔ اس کی ہدایتکاری رادھا کرشنا کمار نے کی ہے۔