ETV Bharat / sitara

عمر شریف کی اپیل کے بعد پاکستانی حکومت نے مدد کی یقین دہانی کرائی - عمر شریف کی طبی امداد پر پاکستانی حکومت کا بیان

کامیڈی دنیا کی نامور شخصیت عمر شریف نے پاکستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ' ان کو طبی امداد فراہم کی جائے'۔ جس پر حکومت پاکستان نے ان کی مدد کرنے کی یقین دہائی کی ہے۔

عمر شریف کی اپیل کے بعد پاکستانی حکومت نے مدد کی یقین دہانی کرائی

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:22 PM IST

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف نے ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ وزیر اعظم سے فوری طبی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست کے بعد پاکستانی حکومت نے شریف کو طبی امداد پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' مجھے میرے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے بیرون ملک جانا پڑے گا۔ میں نے عمران خان کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو بنانے میں ہر ممکن مدد کی ہے۔میرا وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ میری مدد کریں'۔

ویڈیو میں بیمار نظر آرہے شریف نے کہا کہ ' ڈاکٹر نے مجھ سے کہا ہے کہ مجھے امریکہ میں بہتر علاج مل سکتا ہے، میں عمر شریف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کو ضرورت رہی ہے میں آپ کے لیے ہمیشہ موجود رہا ہوں، اس لیے مجھے یقین ہے کہ آپ بھی میرے لیے موجود رہیں گے'۔

اس ویڈیو پیغام کے بعد وزیراعظم پاکستان کے ترجمان شہباز گل نے شریف کی درخواست کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں ذاتی طور پر عمر شریف کا پیغام وزیراعظم عمران خان تک پہنچاؤں گا۔ میں ذاتی طور پر تینوں ممالک سے رابطہ کروں گا میں ان کے علاج کے لیے انتظامات کرنے کی کوشش کروں گا۔ جیسا کہ ڈاکٹروں نے بھی کہا ہے کہ ان کی بیماری پیچیدہ ہے اور اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔'

گل نے وضاحت کی کہ جرمنی اور سعودی عرب علاج کے لیے بہتر آپشن ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک پاکستان کے قریب ہیں۔

گل نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت شریف کے علاج کے لیے بھی ادائیگی کے حوالے سے جو کچھ کرسکتی ہے کرے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

بعد میں گل نے اس ویڈیو پیغام کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس ان سے رابطے میں ہے۔ جیسے ہی عمر شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی مزید معلومات ملتی ہیں اس پر فوری کام شروع کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.