ETV Bharat / sitara

Rani Mukerji 44th Birthday: رانی مکھرجی امید اور محبت پر مبنی فلمیں کرنے کی خواہشمند - رانی مکھرجی کی فلمیں

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی 44ویں سالگرہ پر اپنے آئندہ فلمی منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ مسزس چٹرجی ورسس ناروے جیسی فلمیں ملنے پر کتنی خوش ہیں۔ Rani Mukerji 44th Birthday

رانی مکھرجی امید اور محبت پر مبنی فلمیں کرنے کی خواہشمند

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 1:10 PM IST

ہندوستانی فلم انڈسٹری کو مردانی، 'بلیک، نو ون کلڈ جیسیکا، ہم تم اور یووا جیسی اب تک کی سب سے یادگار فلمیں دینے والی اداکارہ رانی مکھرجی آج 44 سال کی ہوگئی ہیں۔ رانی کا فلمی کیریئر 90 کی دہائی کے وسط میں شروع ہوا اور انہوں نے غلام اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلمیں کرکے بہت جلد شہرت حاصل کرلی۔ ہم تم، ساتھیا، ویر زارہ اور بنٹی اور ببلی جیسی فلموں میں کام کرکے اداکارہ نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی ایک مضبوط جگہ بنالی ہے۔ Rani Mukerji talks about her journey in cinema

جہاں رانی اپنی اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں راج کر رہی ہیں، وہیں گزشتہ کچھ برسوں میں اداکارہ کے اوپر فلمائے گئے گانے بھی لوگوں میں بہت مقبول ہوئے ہیں، جس میں آتی کیا کھنڈالہ، چکپے سے، حد کردی اپنے، سے شاوا شاوا اور جی لے ذرا شامل ہے۔ Rani Mukerji's Next Films

رانی مکھرجی نے اپنی 44ویں سالگرہ پر اپنی آئندہ فلمی منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اچھے اسکرپٹ کی متلاشی ہیں اور وہ مسزس چٹرجی اور ناروے جیسی فلموں کا حصہ بن کر خوش ہیں، جس میں امید اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔

اپنے اب تک کے فلمی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی نے کہا، "یہ میرے لیے سینما میں اب تک کا ایک پُرجوش سفر رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی یہ ایسا ہی رہے گا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے بہترین ہدایتکاروں، پروڈیوسروں، اداکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جنہوں نے میری ہر وقت اسکرین پر بہترین کارگردگی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' میں ہر پروجیکٹ میں اسی جذبہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی کیونکہ میں ہمیشہ سے اپنی حدود سے آگے بڑھ کر کام کرنا چاہتی ہوں اور یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ اس میں، میں کتنا کامیاب ہوئی ہوں۔ میں ہمیشہ جانتی تھی کہ میرا سفر مشکل ہوگا لیکن میں نے گزشتہ 25 برسوں میں لوگوں کی محبت، میری محنت اور اور استقامت کے ساتھ یہ سفر طئے کیا'۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹائپ کاسٹ یا کسی سانچے میں خود کو ڈھالنے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے ہمیشہ بامعنی فلموں کا حصہ بننے کی کوشش کی ہے، جس میں مضبوط خاتون کا مرکزی کردار ہو۔ میں اچھی فلموں کا حصہ بننا چاہتی تھی جو بھارتی خواتین کی اہم کہانیوں پر مبنی ہو۔ کئی بار مجھے ایسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا جو کامیاب ہوئی اور کبھی ایسا وقت بھی آیا جب میں لوگوں کا پیار حاصل نہیں کر پائی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہماری انڈسٹری کا بہترین حصہ ہے۔ آپ کبھی جیتتے ہیں اور کبھی ہارتے ہیں اور اس سے آپ کو ایک انفرادی فن کار کے طور پر ایک خاص مقام بنانے کے لیے مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور خاص طور پر ہماری جیسی انڈسٹری میں جہاں لوگ کامیابی حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو نیچے گراتے رہتےہیں'۔

ہدایتکار آشیما چھیبر کی فلم مسزس چٹرجی ورسس ناروے میں کام کرنے کے حوالے سے رانی نے کہا کہ ' میرا اگلا پروجیکٹ مسزس چٹرجی ورسس ناروے ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس فلم کی کہانی ہر ہندوستانی محسوس کرپائے گا جس طرح سے میں نے اور میری ٹیم نے محسوس کی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا، "میں اس کہانی سے بہت جذباتی طور پر جڑی ہوئی ہوں کیونکہ اس سے میں ایک اداکار اور ایک ماں کی حیثیت سے زیادہ کنیکٹ کر پا رہی ہوں۔ یہ ایسی کہانی ہے جن کو سنانے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ سنیما میں میرے اگلے چند سال اس طرح کے مزید شاندار اسکرپٹس سے بھرے ہوں گے۔ میں ان کے لیے بھوکی ہوں کیونکہ یہ فلمیں نہ صرف شائقین کو محظوظ کرتی ہیں بلکہ لوگوں کو ایک بہترین پیغام بھی دیتی ہیں۔ میں ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں جو امید اور محبت کے بارے میں بتاتا ہو'۔

رانی آخری بار سیف علی خان کے ساتھ بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئی تھیں۔ پچھلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کے ذریعہ سیف اور رانی کی جوڑی ایک عرصے بعد آن اسکرین پر نظر آئی تھی۔ ورون وی شرما کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سدھانت چترویدی اور شروری واگھ بھی تھے۔

مزید پڑھیں: فلم بلیک اور ہچکی سے انسانیت کے بارے میں سیکھا: رانی مکھرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.