ETV Bharat / sitara

Kangana Ranaut 35th Birthday: کنگنا رناوت اپنی 35ویں سالگرہ پر ویشنو دیوی کے درشن کرنے پہنچیں - کنگنا رناوت 35ویں سالگرہ

کنگنا رناوت نے اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمری کے ضلع ریاسی میں واقع ویشنو دیوی کے مقدس غار کا دورہ کیا اور وہاں جاکر منتیں مانگی۔ کنگنا ان دنوں اپنی پہلی ریائلٹی شو لاک اپ کی وجہ سے کافی سرخیوں میں نظر آرہی ہیں۔ Kangana Ranaut 35th Birthday

کنگنا رناوت اپنی 35ویں سالگرہ پر ویشنو دیوی کے درشن کرنے پہنچیں

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 12:38 PM IST

بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ Kangana Ranaut 35th Birthdayاس خاص موقع پر اداکارہ نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ویشنو دیوی کے مقدس غار کا دورہ کیا اور خوب ساری دعائیں مانگی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویشنو دیوی کے دورے کی تصاویر شیئرکیں۔ کنگنا کے ساتھ ان کی بہن رنگولی چندیل بھی اس تصاویر میں نظر آرہی ہیں، جو کنگنا کا کام بھی سنبھالتی ہیں۔ Kangana Ranaut Visited Vaishno Devi in Jammu and Kashmir۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' آج میری سالگرہ کے موقع پر میں نے ویشنو دیوی کا دورہ کیا۔ ان کے اور میرے والدین کے آشیرواد کے ساتھ اس سال کو گزارنے کا انتظار کر رہی ہوں'۔ ویشنو دیوی کی تصویروں میں کنگنا بھارتی لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔

وہیں کنگنا کی ربہن رنگولی چندیل نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ کنگنا کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے رنگولی لکھتی ہیں' پیاری بہن تم روشنی کا ذریعہ ہو ، تمہاری رحم دلی اور محبت اتنی پاکیزہ ہے کہ ہم سب تمہیں پاکر بہت خوش نصیب محسوس کرتےہیں۔ میری پیار بہن کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد'۔ اس کے علاہ رنگولی نے کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کنگنا نے صبح سویرے ویشنو دیوی کے درشن کیے'۔

کنگنا رناوت کی 5ویں سالگرہ
کنگنا رناوت کی 5ویں سالگرہ

واضح رہے کہ کنگنا اس وقت او ٹی ٹی ریالٹی شو لاک اپ کی میزبانی کر رہی ہیں۔ وہ جلد ہی تیجس، دھاکڑ، منیکرنیکا ریٹرنس: دا لیجینڈ آف دیدا، ایمرجنسی اور دی انکارنیشن : سیتا' جیسی فلموں میں مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اداکار اپنے پروڈکشن ہاؤس، منی کارنیکا فلمز کے تحت ڈارک کامیڈی ٹِکو ویڈز شیرو کے ساتھ بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.