ان دنوں نورا فتحی کا آئٹم سانگ 'او ساقی ساقی' کافی ٹرینڈ میں چل رہا ہے۔ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم 'بٹلہ ہاؤس' میں یہ نغمہ بطور آئٹم سانگ رکھا گیا ہے۔
نورا نے بتایا کہ فائر ڈانس میرے لیے بہت چیلنجنگ تھا، اس کو میں نے تین روز میں سیکھا، یہ نغمہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ فلم میں میرا کردار 'ہُما' کا ہے جس نے اس نغمے پر ڈانس کیا ہے۔
جب میں نے 'او ساقی ساقی' پرانا نغمہ سنا تو میں بہت خوش ہوئی کہ اس نغمے پر ایک الگ ہی رقص ہو سکتا ہے۔ میں نے پوری محنت لگن سے اس پر ڈانس کیا۔
وہیں اس ںغمے کی گلو کار تلسی کمار نے بتایا کہ مجھے اس نغمے کے لیے آڈیشن دینا پڑا تھا حالانکہ اس کو 'ٹی سیریز' کے مالک میرے بھائی بھوشن کمار نے بنایا ہے لیکن اصل محنت ریمیک بنانے میں موسیقار تنشک باغچی کی ہے، اس کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔
پڑھیں: فلم 'بٹلہ ہاؤز' کا نیا نغمہ
تلسی کمار اور نورا اس نغمے کو لے کر کافی خوش ہیں، وہیں سنجے دت نے بھی گذشتہ روز ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں اس ریمیک نغمے کو لے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ساقی ساقی نغمہ سنجے دت کی فلم 'مسافر' کا ہے، جو سنجے دت اور کوئنہ مترا پر فلمایا گیا تھا۔ اس سانگ کو فلم 'بٹلہ ہاؤس' میں بطور آئٹم سانگ ریمیک بنایا گیا ہے۔