لنچ باکس سے شہرت حاصل کرنے والی نمرت کور پانچ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہی ہیں۔ نمرت فلم ’ دسویں‘ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ ادا کاری کریں گی۔ نمرت جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی۔
اس سے قبل نمرت سال 2016 میں ریلیز فلم ’ ایئر لفٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ بین الاقوامی اور گھریلو سیریز میں کام کررہی تھیں۔
نمرت کور نے کہا کہ ’’ابھی میں جوش، گھبراہٹ اور فکر سے بے حال ہوں۔ میں پانچ سال بعد ہندی فلم کے سیٹ میں واپس آنے پر بہت خوش ہوں۔ میں نے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا۔ ایک ناظرین کے طور پر میں کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہو۔ لہذا میں اپنے کام میں بھی یہی دھیان رکھتی ہوں۔ میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے اور اس پروجیکٹ پر شاندار وقت گزارنے کے لئے پُر جوش ہوں۔”
یو این آئی