ETV Bharat / sitara

دیپیکا، راکل، سیمون اور کرشمہ کا فون ضبط - اداکارہ شردھا کپور اور سارا علی خان

این سی بی نے انڈین ایویڈنس ایکٹ کے تحت اداکارہ راکل پریت سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ان کے سابق مینیجر کرشمہ پرکاش، فیشن ڈیزائنر سیمون کھمبٹا کا موبائل فون ضبط کیا ہے۔

ncb seizes phones of Deepika, Rakul, Simone, Karishma
این سی بی نے دیپیکا، راکل، سیمون اور کرشمہ کا فون ضبط کیا
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 9:43 AM IST

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سشانت سنگھ منشیات کیس سے متعلق جمعہ اور ہفتے کے روزراکل پریت سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ان کے سابق مینیجر کرشمہ پرکاش، فیشن ڈیزائنر سیمون کھمبٹا سے پوچھ گچھ کی اور ان کے موبائل فون ضبط کرلیے۔

این سی بی ذرائع کے مطابق دیپیکا ، کرشمہ، راکل اور کھمبٹا کے فون این سی بی نے انڈین ایویڈنس ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون سے این سی بی نے سینچر کو 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جب کہ راکل پریت سنگھ سے جمعہ کو 4 گھنٹہ پوچھ گچھ کی۔

وہیں کرشمہ سے دو روز جمعہ اور سنیچر کو پوچھ گچھ کی اور کھٹنبا سے جمعہ کو انکوائری کی۔

ذرائع کے مطابق ایجنسی نے ان کے اس لیےضبط کیا ہے کیوں کہ مبینہ طور پر ڈرگس چیٹ کے لیے انہی فون کا استعمال کرتے ہوئے کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی بی نے سشانت کی سابقہ ٹیلنٹ منیجر جیا سہا کا فون بھی ضبط کیا ہے۔

دیپیکا، راکل، کھٹنبا اور کرشمہ کے علاوہ این سی بی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور سارا علی خان سے بھی سنیچر کو کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔

دیپیکا اور ان کے سابق مینجر کی ڈرگس سے متعلق 2017 میں کی گئی چیٹ کے بعد این سی بی نے ای ڈی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.