کنڑ کی مشہور اداکارہ کشوری بلال ایک بہترین ادکارہ تھیں، انہوں نے کنڑ کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی کام کیا، اپنی پوری زندگی میں انہوں نے 75 فلمیں کیں، جن میں ایک فلم شارخ خان کے ساتھ بھی کی، اس فلم کا نام سودیش ہے۔
کشوری بلال ریاست کرناٹک کے ضلع کنڈا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے فلموں میں اپنی اداکاری سنہ 1960 میں شروع کی، انہوں نے مختلف زبانوں، جیسے کے ہندی، کاہی، ہانی، سوُریا کانتھی، مراٹھا میں بننے والی تقریباً 75 فلموں میں کام کیا۔
ہندی فلم انڈسٹری میں کشوری بلال کو سودیش فلم سے جانا جاتا ہے، انہوں نے اس فلم میں کاویری اماں کا رول کیا تھا، کاویری اماں فلم میں شاہ رخ خان کی ماں کا رول کرتی ہیں۔
انہوں نے رانی مکھرجی کے ساتھ آئییا اور دیپیکا کے ساتھ لفنگے پرندے میں بھی کام کیا۔
کشوری بلال کی شادی بھارت نتیم ڈانسر این سریپتھی بلال کے ساتھ ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
آج شاہین باغ جائے گی مصالحت کار کی ٹیم
یونیفارم سول کوڈ ہوگا نافذ؟
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ہی بالی وڈ اور دوسری انڈیسٹریز کے لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
گواریکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'بہت دکھ پہنچانے والی خبر ہے کہ آج معروف اداکارہ کشوری بلال ہمارے بیچ نہیں رہیں، انہیں ہمیشہ ان کے خوبصورت رویے اور ان کی لوگوں کے ساتھ محبت کے لیے جانا جائے گا'۔
کنڑا کے معروف اداکار پُنیتھ راج کمار نے ٹویٹ کیا 'معروف ادکارہ کشوری بلال نہیں رہیں، ان کو خراج عقیدت پیش ہے'۔