ETV Bharat / sitara

سشانت کیس: ہماری جانچ پیشہ وارانہ تھی: ممبئی پولیس - ممبئی پولیس اپنی جانچ کے نتیجے پر قائم

ایمس کی رپورٹ آنے کے بعد ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے سبب تحقیقات سے متعلق جانے بغیر ممبئی پولیس پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔

shushant singh rajput case
سشانت کیس
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 9:18 AM IST

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل نہیں ہوا تھا، یہ خودکشی کا کیس ہے، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈاکٹروں کے پینل نے سی بی آئی کو اپنی رائے دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔

ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے ایمس کی رپورٹ میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں قتل کی بات سے انکار کیے جانے پر گزشتہ روز کہا کہ ممبئی پولیس اپنی جانچ کے نتیجے پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر پولیس کی تحقیقات پیشہ وارانہ تھیں۔

پرمبیر سنگھ نے کہا کہ کچھ افراد اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے تحقیقات کے بارے میں کچھ جانے بغیر ممبئی پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایمز کے میڈیکل بورڈ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ سشانت کی موت خودکشی سے ہوئی ہے اور یہ قتل کا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس کی تفتیش پیشہ وارانہ تھیں۔ اور پوسٹ مارٹم کرنے والے شہر کے کوپر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ہم سب ایمس کے نتائج سے متفق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.