ETV Bharat / sitara

کنگنا کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر ایف آئی آر درج

ممبئی کی باندرہ عدالت نے جمعہ کے روز ریاستی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر ایف آئی آر درج کریں۔

کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج
کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 6:05 PM IST

ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ عدالت نے بالی ووڈ کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔کنگنا کے خلاف ایک عرضی داخل کی گئی تھی،جس میں ان پر معاشرے میں تفریق پیدا کرنے والا بیان دینے کا الزام ہے۔اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے باندرہ عدالت نے یہ حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران باندرہ کی میٹرو پولیٹن عدالت نے جمعہ کو اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے لئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

کنگنا رناوت بالی ووڈ میں پھیلی برائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لے کر ٹی وی پر کافی سرگرم نظر آتی رہی ہیں۔وہ بالی ووڈ میں مبینہ طور پر پھیلے منشیات کے جال اور اقرباء پروری کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

لیکن اب ان کے خلاف دو لوگوں نے باندرہ عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا اپنے ٹویٹ کے ذریعہ دو طبقے کے درمیان تفریق پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا کام کررہی ہیں۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر اور فٹنس ٹرینر منور علی سید نے یہ شکایت درج کروائی ہے، انہوں نے دفعہ 153اے، 295 اے، 124 اور تعزیرات ہند کے 34 کے تحت رناوت اور چندیل کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور اپنی انٹرویوز کے ذریعہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا معاملہ درج کیا ہے۔

عرضی دائر کرنے والوں کے مطابق باندرہ پولیس اسٹیشن نے کنگنا کے خلاف ان کے الزامات پر دھیان دینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے معاملے میں جانچ کے لیے عدالت کا رخ کیا تھا۔عدالت نے کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایف آئی آر کے بعد کنگنا سے پوچھ گچھ ہوگئی اور اگر کنگنا کے خلاف پختہ ثبوت ملتے ہیں تو ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرناٹک کے تمکرو ضلع میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔کنگنا کے خلاف ان کے ایک ٹویٹ کو لے کر جمعہ کے روز ایک عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.