مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی TMC MP Nusrat Jahan کا تنازع سے چولی دامن کا رشتہ ہے۔
رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اکثر و بیشتر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس کے باوجود وہ اپنی نجی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بخوبی سنبھال رہی ہیں۔
اداکارہ سے رکن پارلیمان بنی نصرت جہاں نے ایک پروگرام میں کہا کہ زندگی میں انہیں بھی فیصلہ لینے کا پورا حق ہے۔ ہر آدمی اپنا فیصلہ لیتا ہے اور وہ بھی اپنے فیصلے خود کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں اب تک جو کچھ بھی ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ایک ہی ہے وہ ایک عوامی نمائندہ ہیں۔ لوگ ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔'
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی محبت اور خلوص دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، لیکن نجی زندگی میں دوسروں کی مداخلت کسی کو برداشت نہیں ہو سکتی۔'
رکن پارلیمان کے مطابق 'انہوں نے اب تک جو بھی فیصلے لیے وہ سب ان کے فیصلے تھے۔ ان سب کو لے کر کسی سے کیوں بات کی جائے۔'
واضح رہے کہ' سنہ 2019 میں شمالی 24 پرگنہ بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان بننے کے بعد سے نصرت جہاں روحی سرخیوں میں رہیں، کبھی ان کے پوجا منڈپ میں جانے پر تنازع کھڑا ہوا تو کبھی تاجر نکھل جین سے شادی اور علیحدگی کو لے کر سرخیوں میں رہیں۔
مزید پڑھیں: