ETV Bharat / sitara

Meri Jaan Meri Jaan Song Out: فلم بچن پانڈے کا دوسرا نغمہ ' میری جان میری جان' ریلیز - فلم بچن پانڈے کا دوسرا گانا ریلیز

فلم 'بچن پانڈے' کا دوسرا گانا 'میری جان میری جان' ریلیز ہوگیا ہے۔ یہ ایک رومانٹک گانا ہے۔ اس نغمے میں اکشے کمار اور کریتی سین کے درمیان پیار کو دکھایا گیا ہے۔ Meri Jaan Meri Jaan Song Out

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 1:28 PM IST

اکشے کمار، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی اور کریتی سینن کی فلم ' پچن پانڈے' کا ٹریلر 18 فروری کو ریلیز ہوا تھا۔ ٹریلر میں اکشے کے انداز اور ان کے خونی کردار کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اب بچن پانڈے کا دوسرا نغمہ ' میری جان میری جان' ریلیز ہوگیا ہے۔ اکشے اور کریتی کے درمیان فلمایا گیا یہ نغمہ ایک رومانوی نغمہ ہے۔ اس نغمے میں دونوں کے درمیان پیار کو دکھایا گیا ہے۔ Bachchan Pandey's Song Meri Jaan Meri Jaan Out

مشہور نغمہ نگار بی پراک نے 'میری جان میری جان' میں اپنی آواز دی ہے اور گانے کے بول گیت کار جانی نے لکھی ہے۔ بی پراک اور جانی کی جوڑی نے پہلے بھی کافی مقبول نغمہ دئیے ہیں۔اکشے کمار نے انسٹاگرام میں اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' جس کے بلانے پر بچن چلے جائے، جس کے لیے بچن مرنے کو تیار ہوجائے، دیکھیے ایسی محبت'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا' مار کھائے گا' ریلیز ہوا تھا، جسے خوب مداحوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ فلم کو ہولی کے موقع پر یعنی 18 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی، سنجے مشرا، پرتیک ببر اور ابھیمنیو سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم 'بچن پانڈے' تمل فلم 'جگرٹھنڈا' کا ہندی ریمیک ہے۔ واضح رہے کہ سب سے پہلے یہ فلم کوریا میں ' ڈرٹی کارنیول' کے نام سے بنی تھی۔ جس کے بعد تمل میں 'جگرٹھنڈا' اور پھر تیلگو میں ' گڈلاکونڈا گنیش' کے نام سے ریلیز ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اکشے کمار رکشا بندھن، پرتھوی راج، گورکھا، بڑے میاں چھوٹے میاں، رام سیتو، او مائی گاڈ 2، مشن سنڈریلا، سیلفی جیسی کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ اکشے آخری بار فلم 'اترنگی رے' میں نظر آئے تھے، جس میں سارہ علی خان اور دھونش اہم کردار میں تھے۔

مزید پڑھیں: Delhi Court on Film Prithviraj: فلم 'پرتھوی راج' کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.