بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائیکا اروڑا طلاق Malaika and Arbaaz کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ دونوں گزشتہ رات ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئے۔ دراصل ملائیکا اور ارباز کے بیٹے ارہان خان Malaika and Arbaaz Son Arhaan Khan جمعہ کو بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ ملائیکا اور ارباز دونوں ہی بیٹے کو لینے ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تھے۔ اس دوران ملائیکا اور ارباز ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ ملائیکا اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان نیویارک سے لوٹے ہیں۔ ملائیکا نے گزشتہ ماہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔
اس دوران ملائیکا اروڑا اپنے بیٹے سے مل کر جذباتی ہوگئیں اور ایئرپورٹ پر ہی اسے زور سے گلے لگا لیا۔ ساتھ ہی ارباز اور ارہان کے درمیان بھی پیار دیکھنے کو ملا اور دونوں باپ بیٹے بات کرتے ہوئے نطر آئے۔
- مزید پڑھیں: Sara Ali Khan Visits Hazrat Nizamuddin Dargah: سارہ علی خان نظام الدین درگاہ پر قوالی سے لطف اندوز ہوئیں
واضح رہے کہ ملائیکا اور ارباز کی شادی سنہ 1998 میں ہوئی تھی۔ اس شادی سے دونوں کے گھر ایک بیٹے ارہان خان نے جنم لیا۔ ارہان آج 19 سال کے ہیں اور اس وقت نیویارک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسی دوران ارباز اور ملائیکا نے سنہ 2017 میں ایک دوسرے سے علیحدہ راستہ اختیار کرلیا تھا۔