اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ اب تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید ہے کہ یہ فلم آئندہ سال مارچ میں سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کا اعلان دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ تاہم کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایتکاری لو رنجن کر رہے ہیں۔
لو فلمز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ' رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آئندہ فلم کو 8 مارچ 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا'۔ Ranbir and Shraddha Kapoor's Film Date
واضح رہے اس فلم کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا لیکن ماضی میں کئی وجوہات کی وجہ سے فلم کی ریلیز کی تاریخ میں کئی بار توسیع کی گئی۔ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، وہیں لو رنجن بھی ان دونوں کے ساتھ پہلی بار کام کرنے والے ہیں۔ لو رنجن نے پیار کا پنچ نامہ اور سونو کے ٹٹو کی سویٹی جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ اس فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور پروڈیوسر بونی کپور بھی ہیں، جو رنبیر کپور کے آن اسکرین والدین کا کردار ادا کریں گے۔