ETV Bharat / sitara

امیتابھ کی نواسی ہوئی گریجویٹ، خاص انداز میں منایا جشن

author img

By

Published : May 7, 2020, 4:06 PM IST

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں ان کی نواسی نویا نندا اپنی گریجویشن پاس کرنے کی خوشی میں جشن مناتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

امیتابھ بچن کی نواسی ہوئی گریجویٹ، خاص انداز میں منایا جشن

امیتابھ بچن کی نواسی اور شویتا بچن کی بیٹی نویا نویلی نندا اب گریجویٹ ہوچکی ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران گریجوشن پاس کرنے والی نویا منفرد طریقےسے اس کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔

امیتابھ نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کرکے اس بارے میں جانکاری دی اور کچھ تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں نویا جلسہ تقسیم اسناد کے مطابق تیار ہوکر تصویریں کھینچا رہی ہیں۔

حالانکہ یہ جشن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر ہی کیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے ایک سلو موشن ویڈیو پوسٹ کیا جس میں نویا گریجویشن کیپ اور گاؤن پہن کر خوبصورت دکھ رہی ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ امیتابھ نے لکھا کہ میری نواسی نویا کا آج گریجویشن کا دن تھا۔نیویارک میں کالج سے گریجویٹ ہوئی ہیں۔کورونا کی وجہ سے سفر اور گریجویشن تقریب منسوخ ہوگیا ہے۔لیکن وہ گاؤن اور ٹوپی پہننا چاہتی تھی، گھر پر اس جشن کی تصویریں۔

اس کے بعد امیتابھ نے ایک اور پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کچھ تصویریں شیئر کی۔ان تصویروں میں نویا اپنی گریجویشن کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ساتھ میں ان کی والدہ شویتا بچن بھی ہیں۔

وہیں شویتا بچن نے بھی اپنی بیٹی کے اس خاص دن کے موقع پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.