بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نینے اپنا دن اپنے بیٹے کو کلاسکیل رقص کی تعلیم دیتے ہوئے اور مشق کرتے ہوئے گزار رہی ہیں۔
آجا نچلے کی اداکارہ نے انسٹاگرام میں اپنے بیٹے کے ساتھ کی گئی رقص کی ایک جھلک شیئر کی۔
اس انسٹاگرام پوسٹ میں جہاں اداکارہ گھنگرو پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں وہیں ان کے بیٹے تبلے کے ساتھ دھن چھٹرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
![مادھوری اپنے بیٹے کے تبلے کے دھن پر رقص کرتی نظر آئیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/madhuri_ygrplzg_1404newsroom_1586863353_512.jpg)
ویڈیو کی شروعات میں اداکارہ اپنے بیٹے کے تبلے کی دھن پر تھرکتی ہوئی نظر آرہی تھی۔
مادھوری نے اس پوسٹ پر لکھا کہ قرنطینہ کا یہ وقت ہمیں وہ کام کرنے کا موقع دے رہا ہے جو ہم ہمیشہ سے کرنا چاہتے تھے۔آپ اس ویڈیو کو پورا دیکھیں اور پتہ کریں کہ میں ہمیشہ سے کیا کرنا چاہتی تھی۔