ETV Bharat / sitara

معروف اداکارہ کم کم عرف زیب النساء کا انتقال - اداکارہ کم کم نے 100 فلموں میں اداکاری کی

معروف اداکارہ اور کئی مشہور ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری اور نغموں پر رقص کرکے فلم بینوں کا دل جیتنے والی اداکارہ کم کم عرف زیب النساء کا 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

معروف اداکارہ کم کم عرف زیب النساء کا انتقال

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:34 AM IST

ان کے انتقال کی اطلاع مرحوم اداکار جانی واکر کے بیٹے ناصر نے دی جبکہ ان کے انتقال کی تصدیق جگدیپ کے بیٹے نوید جعفری نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعہ کی ہے۔

اداکارہ کم کم نے 100 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کبھی آرکبھی پار اور میرے محبوب قیامت ہوگی اور بمبئی میری جان جیسے نغموں کے لیے شہرت حاصل ہوئی جو کہ ان پر فلمائے گئے تھے۔

ان کی بھابھی نے بتایا کہ ان کا اصلی نام زیب النساء تھا اور آج دوپہر انہوں نے ضعیف العمری کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہا۔ان کی تدفین جنوبی ممبئی کے رحمت آ باد قبرستان میں عمل میں آئی۔

ان کا تعلق بہار کے شکارپورہ ضلع کے حسینہ آباد سے تھا۔ان کی یاد گار فلموں میں مسٹر ایکس بامبے،مدرانڈیا،کوہ نور،اجالا اور نیا دور تھیں،لیکن انہیں شہرت مدھو بن می رادھیکا ناچے کوہ نور فلم سے حاصل ہوئی جوکہ دلیپ کمار پر فلمایا گیا تھا۔1956 میں سی آئی ڈی فلم کے نغمے یہ بامبے میری جان سے بھی کافی مقبول ہوئی تھیں۔

انہوں نے پہلی بھوجپوری فلم۔ گنگا میاتوہے پیاری چادہیبو میں 1963 میں کام کیا تھا۔انہوں تقریباً 100 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.