ETV Bharat / sitara

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات ادا - bollywood celebrities in sushant last rites

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات ممبئی کے وِلے پارلے کی سماج سیوا شمشان گھاٹ پر ادا کی گئی۔

sushant singh
sushant singh
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 5:01 PM IST

Updated : Jun 15, 2020, 8:11 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کُوپر ہسپتال سے شمشان گھاٹ لائی گئی جہاں ان کی آخری رسومات میں ان کے والد، بہنیں چچازاد بھائی اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے سشانت کی آخری رسومات میں 20 افراد کو شریک ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات، ویڈیو

حالانکہ اس دوران بالی وڈ شخصیات کے علاوہ مختلف چھوٹے پردے کے اداکار بھی سشانت سنگھ کو آخری الوداع کرنے پہنچے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

سشانت سنگھ کی موت نے ہر شخص کے دل میں کئی سوالات پیدا کیے ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ سشانت سنگھ نے خودکشی کی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

حالانکہ اس دوران یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ سشانت گزشتہ 6 مہینوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

Last Updated : Jun 15, 2020, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.