ETV Bharat / sitara

دیپیکا رنویر کی شادی میں زبردستی پہنچی تھیں کبرا سیت - اداکارہ کبرا سیت

اداکارہ کبرا سیت نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے انہوں نے رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون کی شادی کے لیے خود کو مدعو کرلیا تھا اور ان کی شادی میں زبردستی پہنچ بھی گئی تھیں۔

دیپیکا رنویر کی شادی میں زبردستی پہنچی تھی کبرا سیت

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:50 PM IST

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور دیپیکا پدوکون کی شادی میں شرکت کرنے کو لے کر اداکارہ کبرا سیت نے ایک مزے دار قصہ سنایا۔

دراصل، رنویرسنگھ اور دیپیکا پدوکون کی شادی اٹلی میں ہوئی تھی جس میں صرف محدود لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔حالانکہ بھارت واپس لوٹنے کے بعد بالی ووڈ جوڑے نے کئی دعوت بھی دیئے۔انہوں نے خاندان، دوست و احباب، صحافیوں اور بالی ووڈ دوستوں کو الگ الگ پارٹی دی تھی۔

لیکن اداکارہ کبرا سیت نے بتایا کہ کیسے وہ اس جشن کا زبردستی حصہ بنی تھیں۔

کبرا نے کہا کہ میری رنویر سے ملاقات کئی سال قبل ایک شو کی میزبانی کرنے دوران ہوئی تھی۔آپ نہیں سوچ سکتے کہ شو ہوسٹ کرتے وقت آپ کو کوئی سپراسٹار یاد رکھے گا، لیکن انہوں نے مجھے یاد رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنہ 2018 میں ان کی ویب سیریز ریلیز ہوئی تھی۔اس وقت رنویر نے انکو میسج کیا کہ 'کیا باس آپ تو بہت دم دار ہو'۔کبرا بتاتی ہیں کہ اس کے جواب میں انہوں نے رنویر سے خود کو زبردستی مدعو کروالیا اور لکھا کہ اپنی شادی میں دعوت دینا مت بھولیئے گا'۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے میں زبردستی ان کے ریسپیشن میں پہنچی تھی۔کبرا 2019 میں رنویر سنگھ کی فلم 'گلی بوائے ' میں بھی نظر آئی تھی۔

واضح رہے کہ کبرا سیت اینکر، ماڈل اور ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔وہ ٹی وی ہوسٹ دنیش سیت کی بڑی بہن ہیں۔دنیش سیت اور کبرا دونوں ہی تفریحی دنیا میں ایک بے مشہور شخصیت ہیں۔

کبرا نے بہت سارے ٹی وی شو اور پروگرام میں میزبانی کی ہے۔سنہ 2016 میں فلم فئیر اور اسٹار اسپورٹس پرو کبڈی میں بھی میزبانی کرچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.