ETV Bharat / sitara

Dadasaheb Phalke Awards: کریتی سینن اور رنویر سنگھ نے دادا صاحب پھالکے کا بہترین اداکار ایوارڈ جیتا

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 4:47 PM IST

بھارتی سنیما کا مشہور و معروف ایوارڈ دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2022 کی تقریب ممبئی کے تاج لینڈ اینڈ میں منعقد ہوئی، جس میں سپر اسٹار رنویر سنگھ اور کریتی سینن کو بہترین ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ ' شیرشاہ' کو دیا گیا ہے اور فلم آف دا ائیر کا ایوارڈ ' پشپا: دا رائس ' کو دیا گیا ہے۔ Dadasaheb Phalke Awards for Best Actors and Actress

کریتی سینن اور رنویر سنگھ نے دادا صاحب پھالکے کا بہترین اداکار ایوارڈ جیتا

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور کریتی سینن نے اتوار کو منعقدہ ایوارڈ تقریب میں بہترین اداکار کا دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا ہے۔ستاروں سے سجی اس رات میں ان باصلاحیت فنکاروں کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ رنویر کو اپنی فلم 83 اور کریتی کو فلم مِمِی میں لاجواب اداکاری کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اس خبر کا اعلان کیا۔ فلم ممی کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنا نام کرنے والی اداکارہ کریتی سینن کے لیے انہوں نے لکھا کہ ' مِمِی کے لیے دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2022 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر کریتی سینن کو مبارکباد۔ آپ کی محنت اور ثابت قدمی رنگ لے آئی ہے۔ ٹیم ڈی پی آئی ایف ایف آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ کامیڈی ڈرامہ 'ممی' میں کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو 26 جولائی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوا تھا۔ Dadasaheb Phalke International Film Festival Awards2022

مِمِی، سمرودھی پوری کی نیشنل ایوارڈ یافتہ مراٹھی فلم ' ملا آئی وہائچھے' کا ہندی ریمیک ہے۔ ممی کو لکشمن اُٹیکر نے ہدایت کی ہے۔ اس میں کریتی کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، منوج پاہوا، سائی تمہنکر اور سپریا پھاٹک بھی اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔

دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے انسٹاگرام کاؤنٹ نے رنویر سنگھ کو بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ' رنویر کو فلم 83 کے لیے ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد۔

رنویر نے '83' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، جو ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے۔جہاں اس فلم کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی، وہیں دیپیکا پڈوکون، کبیر خان، وشنو وردھن اندوری، ساجد ناڈیاڈوالا، ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور 83 فلم لمٹیڈ نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی سنہ 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہے، جب بھارت نے پہلی بار کپتان کپل دیو کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس فلم کے مکالمے کبیر خان، سنجے پرن سنگھ چوہان، وسن بالا اور سمت اروڑہ نے مل کر لکھے ہیں۔

اس فلم میں رنویر نے کپل دیو اور پڈوکون نے ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی، طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتین سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھ۔ ساحل کھٹر، ایمی ورک، آدی ناتھ کوٹھارے، دھیریا کروا اور آر بدری بھی اداکاری کرتے نظر آئے ہین۔

بہترین اداکار اور اداکاری کے علاوہ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ کین گھوش کو فلم ' اسٹیٹ آف سیج: ٹیمپل اٹیک' کے لیے دیا گیا۔ وہیں بہترین سنیمیٹوگرافر کا ایوارڈ جئے کرشن گومڑی کو فلم حسینہ دلربا کے لیے دیا گیا۔

ستیش کوشک کو فلم کاغذ کے لیے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہیں اداکارہ لارا دتہ کو فلم بیل باٹم کے لیے ' بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

منفی کردار ادا کرنے والے بہترین اداکار کا ایوارڈ آیوش شرما کو دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم انتم: دا فائنل تروتھ کے لیے دیا گیا ہے۔ وہیں بہترین فلم کا ایوارڈ ' شیرشاہ' کو دیا گیا ہے اور فلم آف دا ائیر کا ایوارڈ ' پشپا: دا رائس ' کو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بہترین ویب سیریز کا ایوارڈ ' کینڈی' اور ویب سیریز کے بہترین اداکار کا ایوارڈ منوج واجپئی کو فیملی مین 2 کے لیے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Big B Praise Prabhas: پربھاس نے امیتابھ بچن کو گھر کا کھانا کھلایا، بگ بی نے تعریف کی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.