ETV Bharat / sitara

کترینہ کیف، گھریلو تشدد کا شکار خواتین کے لیے کام کریں گی

کترینہ کیف نے گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے کام کرنے والی تنظیم 'سنہا' کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : May 16, 2020, 1:33 PM IST

گھریلو تشدد سے دوچار خواتین کی مدد کے لئے آگے آئیں کیٹرینہ کیف

بالی وڈ کی باربی گرل کترینہ کیف گھریلو تشدد سے دوچار خواتین کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کترینہ کیف انسٹاگرام پر مسلسل کچھ نہ کچھ پوسٹ کر رہی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے گٹار بجاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی فٹنس ویڈیوز بھی مداحوں کے درمیان کافی مقبول ہو رہی تھی۔ ان کی تازہ ترین پوسٹ گھریلو تشدد سے دوچار خواتین کے لئے ہے۔

کترینہ کیف نے گھریلو تشدد سے متاثرین کے لئے کام کرنے والی تنظیم 'سنہا' کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ ہی گھریلو تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اس ادارہ کو فنڈز اور وسائل کی قلت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کٹرینہ نے اس ادارے کی مدد کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے۔

اس مہم کے لئے 'سنہا' کے باضابطہ انسٹاگرام پیج سے ایک نام منتخب کرکے اسے اپنی تصویر کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔ اس کے بعد دئے گئے لنک پر عطیہ دیا جاسکتا ہے۔

کٹرینہ نے اس ادارے کی مدد کرتے ہوئے اپنی تصویر پر فاطمہ نام لکھ کر پوسٹ شیئر کی ہے۔ کٹرینہ کے علاوہ جھانوی کپور، عالیہ بھٹ اور تبو جیسے ستاروں کو بھی نامزد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.