بالی وڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف یومیہ مزدوری پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے پھر آگے آئی ہیں۔ کٹرینہ نے یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ حال ہی میں کٹرینہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بیوٹی برانڈ کے ذریعے یومیہ مزدوری پانے والے مزدوروں کی مدد کریں گی۔
کٹرینہ نے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا کے بھنڈارا ضلع میں یومیہ تنخواہ پانے والے ملازمین کی مدد کریں گی۔ اس میں کھانا اور سینیٹری سے جڑی اشیاء شامل ہیں۔ کٹرینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی یہ اپیل کی ہے کہ ضرورت کے وقت ہر مدد معنی رکھتی ہے۔