ETV Bharat / sitara

سو رقاصوں کی امداد کے لئے آگے آئیں کٹرینہ کیف

کٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست رقم منتقل کرکے مدد کی ہے تاکہ وہ کچھ کام شروع کرسکیں اور اپنی زندگی گزار سکیں۔

katrina
katrina
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 4:58 PM IST

بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ فلم انڈسٹری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کئی فنکار اور یومیہ اجرت پانے والے ورکرس کو بھی بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے حالانکہ شوٹنگ شروع ہوگئی ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے یا چند ہی افراد کے پاس کام ہے، ایسے میں انڈسٹری کے لوگوں کی گزربسر مشکل ہوگئی ہے۔ کٹرینہ نے ان کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

کٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست رقم منتقل کرکے مدد کی ہے تاکہ وہ کچھ کام شروع کرسکیں اور اپنی زندگی گزار سکیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کچھ رقاصوں نے اس پیسہ سے اپنا مختصر سا کاروبار شروع کردیا ہے، جیسے سڑک کے کنارے سبزیاں ، انڈے اور نمکین فروخت کرنا اور کچھ نے ٹفن سروس شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار ادا کرکے سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

بیک گراؤنڈ ڈانسر رہ چکے راج سورانی اس مشکل وقت میں رقاصوں کو خود کفیل بنانے میں مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کیٹرینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 'رقاصوں نے کٹرینہ کے ذریعہ منتقل کردہ رقم کا استعمال چھوٹے کاروبار شروع کرنے جیسے ٹفن خدمات، بیوٹی سروسس، اور گھر میں بنی چاکلیٹ فروخت کرنے کے لئے کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.