ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین فلم، ستیہ نارائن کی کتھا‘ میں کام کرنے والے ہیں۔
فلم ’ستیہ نارائن کی کتھا‘ کا ویڈیو ٹیزر پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس فلم کو ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کریں گے، جبکہ اس کی ہدایتکاری سمیر ودھوانس کریں گے۔
'ستیہ نارائن کی کتھا' ایک ایپک لو اسٹوری فلم ہے، جس میں کارتک مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں کارتک کے مقابل اداکارہ کون ہونگی اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ نومبر دسمبر میں شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:
ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی ہما قریشی
کارتک آرین بھی اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں گزشتہ کچھ وقت سے ساجد سر کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں ساجد سر، شرین اور کشور کے وژن کا حصہ ہوں۔
'ستیانارائن کی کتھا' ایک میوزیکل لو اسٹوری ہے جس میں قومی ایوارڈز یافتہ لوگوں کا ایک پاور ہاؤس ہے۔ سمیر ودھوانس کے ساتھ بھی یہ میرے لئے پہلی مرتبہ ہے۔ انہیں حساس مضامین کو مزاحیہ بنانے کی غضب کی سمجھ ہے۔ ایمانداری سے کہوں تو میں بہت دباؤ اور ذمہ داری محسوس کررہا ہوں کیونکہ اس ٹیم میں واحد میں ہی ہوں جسے قومی ایوارڈ نہیں ملا ہے‘‘۔