اداکار کرینہ کپور نے جمعرات کے روز ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں اداکار رشی کپور اور کرینہ کے والدین رندھیر کپور اور ببیتا اور کمپوسر آر ڈی برمن ایک خوشگوار لمحے کو جیتے نظر آرہے ہیں۔
کرینہ کپور نے اس بلیک ایند وائٹ تصویر کا عنوان میں لکھا ہے 'ایررپلیسبل' یعنی ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہے۔
رشی کپور کی بیوی نیتو کپور نے اس تصویر پر دل ایموجی پوسٹ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتہ کرینہ کپور نے اپنے چنٹو انکل کی بچپن کی تصویریں شیئر کی اور فلم ہم تم کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انکے شوہر اور اداکار سیف علی خان اور رشی کپور نظر آرہے ہیں۔